عمران خان کی قیادت میں اقبال کے تصورِ پاکستان کی تعبیردیں گے، شبلی فراز

November 09, 2020

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں اقبال کے تصورِ پاکستان کی تعبیر دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے یوم اقبال کے موقع پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’قوم حضرت علامہ اقبال کو آج کے دن زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔‘

شبلی فراز نے کہا کہ ’وہ ایک تاریخ ساز شاعر، عظیم فلسفی اور مفکر تھے، اقبال نے خودی کا ولولہ انگیز پیغام دیا۔‘

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ’اقبال نے نوجوانوں کو اپنی دنیا آپ پیدا کرنے کا حکیمانہ درس دیا، عمران خان کی قیادت میں اقبال کے تصورِ پاکستان کی تعبیر دیں گے۔‘

یاد رہے کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔