امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

November 09, 2020

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہو گیا۔ پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے کم ہوکر 158 روپے 91 پیسے پر آگیا۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت 50 پیسے کم ہو کر 158روپے 80 پیسے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔