پی ٹی آئی کو شکست نظر آئی تو گندی زبان استعمال کرنے لگی، بلاول

November 09, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں شکست نظر آئی تو گندی زبان استعمال کرنے لگی، گندا وزیر عورتوں کے خلاف گندی زبان استعمال کرتا ہے۔

نگر میں انتخابی جلسے کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کے خلاف وفاقی وزیرکی جانب سے نازیبا کلمات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر نے مریم نواز کے خلاف گندی زبان استعمال کی، یہ ہماری روایت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلیکٹڈ حکومت کو دو سال ہو گئے، عمران خان نے آپ کے لیے کیا کیا؟۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جو وعدہ کرتے ہیں، اُس پر یوٹرن ضرور لیتے ہیں، عبوری وزیر اعظم کیا گلگت بلتستان کے عوام کو نیا صوبہ دے سکتا ہے؟