علی ظفر کا دعویٰ ہتک عزت: میشا شفیع کا منیجر اور عفت عمر پیش

November 14, 2020

لاہور کی سیشن کورٹ میں گلوکار علی ظفر کے ہتکِ عزت کے دعویٰ کی سماعت کے دوران عدالت میں میشا شفیع کا منیجر سید فرحان اور ادکارہ عفت عمر بطور گواہ پیش ہو گئے۔

عدالت نے میشا شفیع کے خلاف کیس کو ایڈیشنل سیشن جج امتیاز احمد کی عدالت میں ٹرانسفر کر دیا۔

لاہور کی سیشن عدالت نے دونوں گواہوں کو 16 نومبر کو دوبارہ طلب کر لیا۔

گلوکار علی ظفر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے جھوٹے الزامات عائد کیئے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ میشا شفیع کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔