امریکی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کا ملین میگا مارچ

November 14, 2020

امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج میں مبینہ دھاندلی کے خلاف صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ملین میگا مارچ کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں جمع ہونا شروع ہوگئے۔

دوپہر ہوتے ہی واشنگٹن کے فریڈم پلازہ پر ٹرمپ کے حامیوں نے جمع ہونا شروع کیا۔

مارچ کے شرکا نے ’فور مور ایئرز‘، ’اسٹاپ دا اسٹیل‘، ’ٹرمپ 2020‘ کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے گالف کورس جاتے ہوئے اپنے حامیوں کو ہاتھ ہلایا۔

اس میگا ریلی میں شرکت کے لیے دیگر علاقوں سے بھی ٹرمپ کے حامیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی انتخاب کے اب تک کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق صدر ٹرمپ کو 232 اور نومنتخب صدر جو بائیڈن کو 306 الیکٹورل ووٹ حاصل ہیں۔