کراچی: محمود آباد میں نالے سے تجاوزات نہ ہٹائی جاسکیں، مظاہرین کی توڑ پھوڑ

November 19, 2020

کراچی کے علاقے محمود آباد میں برساتی نالے سے تجاوزات ہٹانے کا آپریشن شروع نہ ہوسکا۔

مظاہرین کے پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کے بعد آپریشن کے لیے آئے اہلکار محمود آباد فائر اسٹیشن میں محصور ہوگئے۔

مظاہرین نے کورنگی ایکسپریس وے بھی رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کردی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر محمودآباد نالے سے تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب مظاہرین کی بڑی تعداد آپریشن کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

ادھر انسداد تجاوزات کے عملے کو قیوم آباد چورنگی پر جمع ہونے کی ہدایت کی جارہی ہے، جبکہ پولیس کی نفری اور مظاہرین محمود آباد نالہ پر موجود ہیں۔

ڈپٹی کمشنر شرقی کے دفتر میں صورتحال پر اجلاس جاری ہے، جہاں آپریشن جاری رکھنے یا مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔