عمرانی حکومت PDM کے جلسے سےگھبرا گئی، اختیار ولی

November 22, 2020

مسلم لیگ نون خیبر پختون خوا کے ترجمان اختیار ولی کا پشاور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ عمرانی حکومت پی ڈی ایم کے جلسے سے ’گھبرا‘ گئی ہے۔

اختیار ولی نے اپنے بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسہ گاہ کی طرف جانے والے راستوں میں رکاوٹیں ڈالنا اوچھے ہتھکنڈے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ نون خیبر پختون خوا نے کہا کہ آج خیبر پختون خوا میں حکومت کے خلاف کامیاب ریفرنڈم ہوگا۔

اختیار ولی نے مزید کہا ہے کہ حکومت انتشار پھیلانے سے باز رہے ورنہ ذمے داری حکمرانوں پر ہی ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا سے شروع ہونے والا تبدیلی کا ’نامراد‘ سفر آج یہیں پر دفن ہوگا۔