• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تصادم کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے، ثمر ہارون بلور

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختون خوا کی سیکریٹری اطلاعات ثمر ہارون بلور کا کہنا ہے کہ تصادم کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے، حکمران ہوش کے ناخن لیں۔

ثمر بلور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ڈی ا یم کے آج کے جلسے سے متعلق کہا ہے کہ کارکنان ہر صورت میں جلسہ گاہ پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، تصادم کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے، تصادم کی صورتِ حال کی ذمے دار حکومت ہوگی۔

ثمر ہارون بلور نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم حکومت کی جانب سے ہر قسم کی کارروائی کاسامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

تازہ ترین