بلاول بھٹو کا نواز شریف سے والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

November 22, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے میاں نواز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی ہمدردی و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پی پی چیئرمین نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مریم نواز سے بھی بیگم شمیم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔


انہوں نے ن لیگی قیادت سے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے تعزیتی پیغام میں مزید کہا کہ دعاگو ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔