ممتاز احمد پراچہ کی وفات پرگورنر و دیگر کی تعزیت

November 23, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گورنر بلوچستان امان اللہ خان یٰسین زئی،رکن بلوچستان اسمبلی مبین خان خلجی ، بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی و بزرگ رہنما سعید احمد ہاشمی ، سابق ناظم کوئٹہ میر مقبول احمد لہڑی ، عمران زرکون ، ایاز ظہور ، سابق ناظم جاوید احمد خان و دیگر نے مقامی اسٹیٹ ایجنسی کے مالک ممتاز احمد پراچہ کی وفات پر ان کے بیٹے محمد کاشف پراچہ سے انکی رہائش گاہ پر جاکر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی سروے 144 جنت ہال نزد این ایل سی میں جاری ہے ۔