لاہور، ینگ ڈاکٹرز کا ’کورونا رسک الاؤنس‘ کا مطالبہ

November 24, 2020


صوبہ پنجاب میں میو اسپتال لاہور کے ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے کورونا وائرس میں رسک الاؤنس دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ( وائی ڈی اے ) محمود احمد نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران رسک الاؤنس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار نے مئی میں کورونا وائرس رسک الاؤ نس دینے کا کہا تھا، کورونا کی دوسری لہر آگئی ہے ، رسک الاؤنس نہیں ملا ہے۔

صدر وائی ڈی اے محمود احمد نے کہا ہے کہ رسک الاؤنس نہ ملنے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

دوسری جانب سیکریٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی پہلی لہر میں کام کرنے والے ہیلتھ پروفیشنلز کی فہرست مل گئی ہے جبکہ اسپتالوں کو ہیلتھ پروفیشنلز کو رسک الاؤنسز دینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔