دل میں قسم کھانے کا حکم

November 27, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔اگر کوئی شخص اپنے دل میں یہ کہے کہ اللہ کی قسم ،میں یہ کام دوبارہ نہیں کروں گا۔ پھر اس سے وہی کام سرزد ہوجائے تو اس قسم کا کیا کفّارہ ہوگا؟ (مہرین ضیا،لاہور)

جواب :۔ قسم لازم ہونے کے لئے زبان سے قسم کے الفاظ ادا کرنا ضروری ہے۔محض دل میں کہنے سے قسم ہوتی ہے ،نہ کفارہ لازم ہوتا ہے ۔ (مشکوٰۃ المصابیح ،باب الوسوسۃ ، ص: 18۔ ر دالمحتار علیٰ الدرالمحتار 3/50 )