جلسہ ضرور ہو گا، گرفتاریاں راستہنہیں روک سکتیں،مسلم لیگ ن

November 27, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر رانا محمودالحسن نے کہا ہے کہ جلسہ ضرور ہو گا گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں حکومت آمرانہ ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ اجلاس میں سٹی صدر رانا شاہد الحسن ،رحمت رحمانی ،عباس سوترک ،عمران لیاقت ،وسیم میو ،رانا عبدالغفار جی ایم ،رانا شکیل ،امیر گیلانی ،حاجی نزیر قیصر ،شیخ عامر ،رانا افتخار انجم ،مشتاق انصاری نے بھی خطاب کیا اجلاس میں گزشتہ روز نواں شہر چوک سے ریلی کے قائدین کی گرفتاری اور جمہوری سرگرمیوں کی اجازت نہ دینے کی مذمت کی گئی۔