فیصل آباد میں پولیس کے لیگی رہنماؤں کے گھر پر چھاپے

November 29, 2020

فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں لیگی رہنما طلال چوہدری کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے، طلال چوہدری اپنی رہائشگاہ کی چھت سے ویڈیو بناتے رہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ کل مریم نواز کے جڑانوالا میں استقبال سےروکنے کے لیے ہراساں کیا جارہا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ملتان اور لاہور جلسے، ورکرز کنونشن کو ناکام بنانے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

پولیس نے فیصل آباد میںسٹی صدر ن لیگ شیخ اعجاز کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے۔

اعجاز شیخ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے بیٹے علی حیدر کو حراست میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ایم این اے عائشہ رجب کا کہنا تھا کہ پولیس نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔

عائشہ رجب نے کہا کہ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں، کل مریم نواز کا استقبال اور جلسہ میں شرکت کریں گے۔