وزیراعظم عمران خان نے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی

November 30, 2020

وزیراعظم نے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بورڈ کی سربراہی وزیراعظم عمران خان خود کریں گے، بورڈ ممبران میں برآمدکنندگان بھی شامل ہوں گے۔

مشیر تجارت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے اور انھوں نے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدرات ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ، پانچ سالہ تجارتی پالیسی فریم ورک کے تحت تشکیل دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برآمدات اور اس میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لینے کے لیے بورڈ کا ماہانہ بیناد پر اجلاس کا انقعاد کیا جائے گا، جس میں برآمدکندگان کے مسائل حل کئے جائیں گئے۔