خیبرپختونخوا: کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی، تعداد 25 ہوگئی

December 02, 2020

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس نے ایک اور جان بچانے والے مسیحا کی جان لے لی۔

صوبے میں عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کی لپیٹ میں آکر جان کی بازی ہارنے والے ڈاکٹروں کی تعداد25 ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر محمد فاروق جو آج جاں بحق ہوئے ہیں،وہ بنوں کے خلیفہ گل نواز اسپتال میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

مرحوم ڈاکٹر محمد فاروق نجی اسپتال میں گزشتہ 4 روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

کورونا وائرس کے باعث خیبرپختونخوا میں 25 ڈاکٹر اور 40 ہیلتھ ورکرز جان کی بازی ہار چکے ہیں۔