رحیم یار خان: ٹمبر مافیا کے تشدد سے مخبر ہلاک

December 03, 2020

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں ٹمبر مافیا نے مبینہ طور پر تشدد کر کے مخبر کو ہلاک کر دیا اور فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے آباد پور میں ٹمبر مافیا کے 5 افراد نے گھر میں گھس کر 40 سالہ خاوند بخش کو لکڑی چوری کرنے کی مخبری کے الزام میں مبینہ طور پر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزمان کے تشدد کے نتیجے میں خاوند بخش جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔


پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔