پشاور .....دنیا بھر میں آج جنگلات کا عالمی دن منایا جارہا ہے، خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں بلین ٹری سونامی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے جبکہ صوبے میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی رکنے میں ہی نہیں آرہی۔
جنگلات کی کمی ماحولیاتی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے ،سیلاب کے پیش نظرصوبائی اورو فاقی حکومت متعلقہ حکام کوالرٹ رہنے اور مناسب حفاظتی اقدامات کی ہدایت تو جاری کرتی ہیں مگر ٹمبر مافیا کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں ۔
شجرکاری مہم کے آغازمیں صوبے کے مختلف مقامات پرعمران خان نے پودےلگا کر بلین ٹری سونامی مہم کا آغاز کیا جبکہ دوسری جانب صوبائی دارالحکومت پشاور میں سینکڑوں سال پرانا اور تاریخی درخت بھی ضرر پہنچانےوالوں کے ہاتھ سے نہیں بچ سکا ۔
ماہرین موسمیات کے مطابق جنگلات کی کٹائی سے نہ صرف سیلاب کا خطرہ ہوتاہے بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خطر ات بڑھتے جارہے ہیں۔