بیلجیئم: کرسمس ڈنر پر مدعو مہمانوں میں سے صرف ایک کو واش روم جانے کی اجازت ہوگی

December 03, 2020

کورونا وائرس نے جہاں پوری دنیا کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے وہیں اب تعطیلات کے بے مزہ اور بے رونق ہونے کے معاملات بھی سامنے آرہے ہیں۔

اسکی ایک مثال بیلجیئم میں سامنے آئی ہے، جہاںبیلجیئم کی حکومت نے اس برس کرسمس کے موقع پر عجیب قوانین نافذ کیے ہیں جو کہ لوگوں کو کرسمس کا تہوار مناتے ہوئے ملحوظ رکھنا ہیں۔

گو کہبیلجیئین حکومت نے لوگوں کو کرسمس ڈنر کی اجازت تو دی ہے لیکن یہاں ایک عجیب قانون یہ نافذ کیا گیا ہے کہ ڈنر کے دوران مہمانوں میں سے صرف ایک مہمان ہی باتھ روم استعمال کرسکے گا۔

ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابقبیلجیئم میں لوگ اپنے گھر کرسمس پر چند مہمانوں کو مدعو کرسکیں گے، لیکن ان مہمانوں میں سے صرف ایک منتخب شخص ہی واش روم استعمال کرسکے گا۔

یعنی اسی ہی شخص کو گھر کے اندر جانے کی اجازت ہوگی باقی مہمان گھر کے اندر داخل نہیں ہوسکیں گے، اور اگر ان دیگر افراد کو واش روم جانے کی حاجت ہوئی تو پھر انھیں اپنے گھر جانا ہوگا۔