8 چینی کمپنیوں کو فٹ سی رسل انڈیکس سے نکال دیا گیا

December 05, 2020


8 چینی کمپنیوں کو فٹ سی رسل انڈیکس سے نکال دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے انڈیکس فراہم کرنے والے فٹ سی رسل نے لندن اسٹاک ایکسچینج کو اطلاع دے دی۔

وہائٹ ہاؤس نے نومبر میں کئی چینی کمپنیوں کے شیئرز کے کاروبار پر پابندی کے ایگزیکٹو آرڈر جاری کیئے تھے۔

پینٹاگون نے پابندی کی شکار کمپنیوں کو کمیونسٹ چائنیز ملٹری کمپنیاں قرار دیا ہے، پینٹاگون نے گزشتہ ہفتے 4 مزید چینی کمپنیوں کے شیئرز کے کاروبار پر پابندی لگائی ہے۔

چائنہ ریلوے، اسپیس کاسٹ، چپ میکر، آئل کمپنی امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔