کرائسٹ چرچ، ٹیم کی کوویڈ19 ٹیسٹنگ مکمل

December 06, 2020


پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی کرائسٹ چرچ میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل ہو گئی ہے، ٹیسنگ کے نتائج کا اعلان وزارت صحت نیوزی لینڈ کل کرے گی۔

کرائسٹ چرچ میں اسکواڈ کے 43 افراد کی 12 ویں روز کی ٹیسٹنگ ہوئی، اسکواڈ کے ایک رکن اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم کی آ کلینڈ میں ٹیسٹنگ ہوئی، شاہد اسلم کو کھانسی کی شکایت پر آکلینڈ میں روک لیا گیا تھا، شاہد اسلم آکلینڈ میں اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کر رہے ہیں۔

مجموعی طور پر پانچویں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ کل موصول ہوں گے جبکہ وزارت صحت نیوزی لینڈ ٹیسٹنگ رپورٹس کا اعلان کرے گا۔

پاکستان اسکواڈ 8 دسمبر کو کوئینز ٹاؤن روانہ ہو گا، پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ارکان کی ٹیسٹنگ سے قبل اور بعد چہل قدمی کا سلسلہ جاری ہے۔

کوویڈ 19 پازیٹو آنے والے پانچ ارکان بھی کوئنز ٹاون جائیں گے جبکہ بائیں ہاتھ کے ایک اوپنر ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اپنا قرنطینہ کرائسٹ چرچ میں ہی مکمل کریں گے۔