• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کہتے ہیں کہ  قومی کھلاڑی اس وقت مشکل وقت سےگزر رہےہیں، پاکستانی کرکٹرز کی کارکردگی پر سیریز کے دوران اثر پڑے گا۔

 کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ’کہا جارہا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کو واپس بلالیا جائے کیونکہ نیوزی لینڈ میں موجود قومی کھلاڑیوں کی ہمت ہے کہ وہ بند کمروں میں ہیں‘۔

وسیم اکرم نے کہا کہ پی سی بی کو چاہیے تھا کہ کرکٹرز کو پاکستان میں آئسولیشن میں رکھتے، پاکستان میں ہی 14 روز کا آئسولیشن کروانا چاہیے تھا۔

سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ نیوزی لینڈ بورڈ کا بیان پاکستان کے لیے کافی شرمندگی کا باعث بنا۔

کپتان بابراعظم کے حوالے سے وسیم اکرم نے کہا کہ بابراعظم پاکستان ٹیم کا کپتان ہے اس کی جگہ میں ہوتا تو میں بھی یہی بیان دیتا۔






وسیم اکرم نے کراچی میں موجود گندگی کے ڈھیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے دیگر علاقوں کی صفائی میرا کام نہیں، میں جہاں رہتا ہوں وہاں کی صفائی سے میرا تعلق ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جو علاقےگندے ہیں وہاں کی صفائی کروانا وہاں کے منتخب لوگوں کا کام ہے، لوگوں کو سمجھانا ہوگا کہ آپ جہاں رہیں وہاں کی صفائی کا بھی خیال رکھیں۔

تازہ ترین