ٹینس: ڈبلز مقابلوں میں عقیل اور شہزاد کی جوڑی فاتح

December 08, 2020

حسن طارق رحیم میموریل اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے چوتھے روز ڈبلز مقابلوں میں عقیل خان اور شہزاد خان کی جوڑی نے فتح حاصل کی، مزمل مرتضیٰ اور مدثر مرتضیٰ پر مشتمل بھائیوں کے پیئر نے بھی فتح سمیٹی۔

لاہور جیم خانہ میں جاری چیمپئن شپ کے مینز ڈبلز مقابلوں میں عقیل خان اور شہزاد خان نے زبردست مقابلے کے بعد عمران اور طارق کو 1-6 اور 3-6 سے مات دی۔

دوسرے میچ میں ایم عابد اور وقاص نے احمد اور شعیب کو 3-6 اور 4-6 سے ہرایا۔


مدثر اور مزمل پر مشتمل بھائیوں کی جوڑی نے ثاقب اور نعمان کو 2-6 اور 2-6 سے شکست دی۔

چوتھے اور آخری ڈبلز میں ہیرا اور یوسف نے احمد چوہدری اور ابدال کے خلاف کامیابی پائی.

بوائز انڈر 18 مقابلوں میں ایم شعیب نے مہاتیر محمد کو 1-6 اور 0-6 سے جبکہ عاقب حیات نے ہشیش کمار کو 0-6 ، 6-4 اور 4-6 سے ہرایا۔