لاہور: حوالات میں ملزم پراسرار طور پر ہلاک

December 09, 2020

لاہور کے غازی آباد تھانے کی حوالات میں ملزم پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو ایک روز قبل ہی گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ ملزم کو جوڈیشل ونگ نے گرفتار کرایا تھا۔