نمل کی طالبہ کو مزید وقت دینے کا صدر کا فیصلہ درست قرار

December 09, 2020

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نمل یونیورسٹی کی طالبہ کو تھیسز کے لیے مزید وقت دینے کا صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس فیاض احمد جندران نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نمل یونیورسٹی کی طالبہ کو تھیسز جمع کرانے کے لیے مزید وقت دینے کا حکم دیا تھا۔

عدالتِ عالیہ نے نمل یونیورسٹی کی جانب سے دی گئی صدرِ مملکت کے فیصلے کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے، صدر کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔


نمل یونیورسٹی کی جانب سے ڈگری معطلی کے بعد طالبہ تحریم نے صدرِ مملکت کو درخواست دی تھی۔