• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم کے انتقال کی خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے ظفراللہ جمالی کے انتقال سے متعلق اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

صدر عارف علوی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ غلط انفارمیشن کی بنیاد پر میں نے سابق وزیراعظم کے انتقال کی غلط خبر کا ٹویٹ کیا جس پر اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے اور غلط معلومات کے ٹویٹ پر معذرت خواہ ہوں۔

صدر عارف علوی نے لکھا کہ ظفراللہ جمالی کے بیٹے سے ابھی بات ہوئی ہے۔

ظفراللہ جمالی ابھی وینٹی لیٹر پر ہیں اللہ انہیں صحت دے۔ اس سے قبل صدرِ مملکت نے ٹویٹ پر کہا تھا کہ سابق وزیراعظم میرظفر اللہ خان جمالی انتقال کر گئے ہیں‘ صدر مملکت عارف علوی نے سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی کے انتقال پر انتہائی افسوس ہے۔

اللہ مرحوم کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر دے۔ دل کا دورہ پڑنے پر سابق وزیراعظم کو راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہ اے ایف آئی سی کے سی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔

تازہ ترین