اپوزیشن کی بڑی جماعتوں پی پی اور ن لیگ میں اہم ملاقات آج شیڈول

December 11, 2020

اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں اہم ملاقات آج ہوگی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی ملاقات کےبعد آج وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی۔

ملاقات اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف تحریک، استعفوں پر مشاورت کے ساتھ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ن لیگی وفد میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللّٰہ شامل ہوں گے۔


بلاول ہاؤس لاہور میں ہونے والی اس ملاقات میں پیپلز پارٹی کا وفد سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، شیری رحمٰن اور قمر زمان کائرہ پر مشتمل ہوگا۔

آج بلاول بھٹو زرداری نے جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کے آئندہ کے لائحہ، مشترکہ احتجاجی حکمت عملی اور پی ڈی ایم کو انتخابی اتحاد میں بدلنے سمیت کئی نکات پر بات چیت ہوئی۔