فیصل جاوید کا مفتاح اسماعیل پر این آر او مانگنے کا الزام

December 14, 2020

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل پر حکومت سے این آر او مانگنے کا الزام عائد کردیا۔

پروگرام نیا پاکستان میں فیصل جاوید نے الزام لگایا کہ مفتاح اسماعیل کے بھائی نے مرحوم نعیم الحق سے مفتاح اسماعیل کے کیسز پر این آر او مانگا تھا۔

فیصل جاوید کے الزام پر مفتاح اسماعیل غصے میں آگئے۔ ثبوت پیش کرنے کا چیلنج دے دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ ایک اور فلاپ شو آپ نے دیکھا، پی ڈی ایم فلاپ جلسے کر رہی ہے۔ آپ کے باقی جلسے بھی فلاپ ہوئے، آج کا جلسہ بھی فلاپ ہوا ہے۔