• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم بیک ٹو بیک فلاپ جلسے کر رہی ہے، فیصل جاوید


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ایک اور فلاپ شو آپ نے دیکھا، پی ڈی ایم بیک ٹو بیک فلاپ جلسے کر رہی ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ آپ کے باقی جلسے بھی فلاپ ہوئے، آج کا جلسہ بھی فلاپ ہوا ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن، انا للّٰہ و انا الیہ راجعون، جبکہ پی ڈی ایم بھی آخری سانسیں لے رہی ہے، کوئی مستقبل نہیں ہے ان کا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تین بار اکیلے مینار پاکستان بھرا، گیارہ جماعتوں کا مل کر یہ حال ہے۔

 سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ان کے پورے جلسے میں جتنے لوگ آتے ہیں اتنے تو ہمارے جلسے کے اسٹیج پر ہوتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم نے لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا ہے، یہ سب پی ڈی ایم نے اپنی ذاتی کرپشن اور چوری بچانے کے لیے کیا ہے۔

تازہ ترین