خواجہ برادران کیخلاف سماعت، نیب کے گواہ کی عدم حاضری پر جج برہم

December 15, 2020

لاہورکی احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ریفرنس کی سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) کے گواہ کی عدم حاضری پر جج جواد الحسن برہم ہو گئے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گواہ کے گھر شادی ہے اس لیے وہ نہیں آ سکا۔

جج جواد الحسن نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پھر یہ جوڈیشل سسٹم سارا بند کر دیں، کسی کے گھر شادی ہے تو کسی کو کیا مسئلہ ہے۔

احتساب عدالت لاہور کے جج نے حکم دیا کہ گواہ ہر صورت پیش کریں، اس کے لیے آئندہ تاریخ نہیں ملے گی۔


لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ریفرنس پر کارروائی کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔