سردیوں میں ایل این جی کے بڑے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا

December 15, 2020

ملک میں سردیوں کے دوران ایل این جی کے بڑے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

بین الاقومی مارکیٹ سے ایل این جی کی خریداری وفاقی حکومت کے لیے امتحان بن گئی ہے۔

جنوری کی شدید سردیوں میں ملک میں ایل این جی قلت کے پیش نظر حکومت نے 3 کارگوز کے لیے ایمرجنسی ٹینڈرز جاری کیے ہیں۔


حکومت کی طرف سے 3 ٹینڈرز 8 سے 18 جنوری تک مختلف تاریخوں میں ڈیلیوری کے لیے جاری ہوئے ہیں۔

دوسری طرف ایل این جی فراہم کرنے والے کمپنیوں نے دام بھی بڑھادیے ہیں، 2 کارگوز کے لیے آنے والی بولی موجودہ خام تیل کی قیمت کا 39 اعشاریہ 62 فیصد ہے۔

ایک کمپنی نے تقریباً 20 ڈالرز کی بولی لگائی ہے جبکہ دوسری کمپنی نے 16 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی دی تھی۔