وزیراعلیٰ پنجاب سیکریٹریٹ کے افسران کے کورونا ٹیسٹ شروع

December 22, 2020

وزیراعلیٰ پنجاب سیکریٹریٹ کے افسران کے کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کا آغاز ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد افسران کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی دو ٹیمیں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پہنچ گئیں جہاں کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے اسٹاف کے سیمپل لیے جارہے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ کے پی ایس ون حیدر علی کا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے۔