• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ذرائع ایوان وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طبعیت ناساز ہونے پر آج ٹیسٹ کے لیے اُن کا سیمپل لیا گیا تھا۔


 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے طبعیت ناساز  ہونے پر خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ معمولی علامات ہیں، عوام صحت کی دعا کریں۔

ایوان وزیراعلی کے افسران اور وزیراعلیٰ سےمسلسل رابطے میں رہنے والے وزرا کو بھی کورونا ٹیسٹ کرانےکی ہدایت کردی گئی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے ٹیلی فون پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے خیریت دریافت کی۔

گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیرقانون راجا بشارت سمیت دیگر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ کی جلدصحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

تازہ ترین