عالمی شہرت یافتہ مزاح نگار انور مقصود شدید علیل ہوگئے

December 22, 2020

لیجنڈ اور بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاح نگار انور مقصود شدید علیل ہوگئے۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ اہل وطن سے اپیل کی ہے کہ ملک کے معروف دانشور انور مقصود کی صحت یابی کے لئے دعا کی جائے۔

اپنے ایک بیان میں محمد احمد شاہ نے کہا کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستان کا لیجنڈ مزاح نگار و دانش ور انور مقصود شدید علیل ہیں، تمام اہل وطن ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

انہوں نے کہا کہ انور مقصود ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ممبران ان کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔