آج بھی حکومت کہے گی پی ڈی ایم کا شو فلاپ ہوگیا، اے این پی

December 23, 2020


اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ آج بھی حکومت کہے گی کہ پی ڈی ایم کا شو فلاپ ہوگیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے مردان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے میاں افتخار حسین، امیر حیدر ہوتی اور مولانا اویس نورانی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

میاں افتخار اور امیر حیدر ہوتی نے پی ٹی آئی کو ہدف تنقید بنایا اور ساتھ طنزیہ انداز میں کہا کہ حکومت آج بھی کہہ دے گی کہ پی ڈی ایم کا شوفلاپ ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں نہیں آئی ہے، اسے گھر جانا ہوگا۔

اس سے قبل ن لیگی نائب صدر مریم نواز اور پی ڈی ایم قائد مولانا فضل الرحمٰن نے اپوزیشن کی طرف سے کلیدی خطاب کیا۔

انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی، وزیراعظم عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کو ہدف تنقید بنایا اور استعفے دے کر اسمبلیوں سے نکلنے کی بات ایک بار پھر دہرائی۔