کنگنا رناوت کریمہ بلوچ کی موت پر بول پڑیں

December 24, 2020

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت بلوچستان سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن کریمہ بلوچ کی ٹورانٹو سے لاش برآمد ہونے کے واقعے کے بعد جسٹن ٹروڈو پر برس پڑیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آج ایک شرمناک دن ہے۔‘

کنگنا نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ اس واقعے کے جوابدہ ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں انسانی حقوق کی کارکن کریمہ بلوچ کی لاش کینیڈا کے شہر ٹورانٹو سے ملی تھی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 37 سالہ انسانی حقوق کی کارکن کریمہ بلوچ گزشتہ 5 سال سے کینیڈا میں مقیم تھیں۔

ٹورانٹو پولیس نے اتوار کے روز ان کے لاپتہ ہونے پر لوگوں سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی تھی تاہم پولیس نے تصدیق کی ہے کہ کریمہ بلوچ کی لاش انہیں ملی ہے۔