شاہد خاقان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری

December 25, 2020

وفاقی کابینہ نے شاہدخاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنےکی منظوری دےدی،سابق وزیر اعظم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ نے شاہدخاقان عباسی کا نام 15 دنوں کیلئے ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے امریکا جانے کے لیے ای سی ایل سے نام نکالنےکی درخواست کی تھی۔

کابینہ کی ای سی ایل کی کمیٹی نے نام نکالنے کی سفارش کی تھی۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کےذریعے شاہد خاقان عباسی کو جانے کی اجازت دی۔