عمران خان کا ایک بار پھر قیادت کرنے پر مریم اور بلاول پر طنز

December 26, 2020


وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کے پارٹیوں کی قیادت کرنے پر طنز کیا ہے۔

چکوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دو کرپٹ لوگوں کے بچوں کی قابلیت کیا ہے جو یہ ملک چلانے جارہے ہیں؟۔

عمران خان نے کہا کہ دونوں کے باپ کرپٹ ترین آدمی ہیں جن پر کرپشن کیسز چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس اس کے سوا کوئی میرٹ نہیں دونوں شاہانہ انداز میں اس آمدنی پر پلے ہیں جو حلال نہیں تھی۔

عمران خان نے کہا کہ ان سے کوئی پوچھےآپ نے کیا کیا ہے جو پارٹی سربراہ بنے ہوئے ہیں؟۔