ہالی ووڈ میں کاسٹنگ کا دہرا معیار، اداکارہ ایما تھامسن بول پڑیں

December 26, 2020

دنیا کی دیگر شوبز انڈسٹری کی طرح امریکی فلم انڈسٹری ہالی ووڈ میں بھی دہرا معیار اپنائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ورسٹائل اداکارہ ایما تھامسن نے کہا ہے کہ ہالی ووڈ کی فلموں میں نوجوان لڑکیوں کے ساتھ بوڑھے اداکار رومانس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری نوجوان مرد کے ساتھ بڑی عمر کی خاتون کے ساتھ رومانس کرتے دکھانے کی مخالف ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ان کی نئی کامیڈی فلم ’گڈ لک، لیو گرینڈ‘ میں اسی مائنڈ سیٹ کو چیلنج کیا گیا ہے۔