گھارو: سندھ ترقی پسند پارٹی: الطاف جسکانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاج

December 27, 2020

گھارو( نامہ نگار) سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما الطاف جسکانی کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ایس ٹی پی کے ضلعی رہنما ناتھو خان بروہی ،عمر ناہیو، ستار راجو قریشی کی قیادت میں قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ایدھی سینٹر کے سامنے سے نکالے جانے والے مظاہرے کے شرکاء شہر بھر کا گشت کرتے ہوئے مین بس اسٹاپ پر پہنچے۔ جہاں مظاہرین نے دھرنا دیا۔ خطاب کرتے ہوئے ایس ٹی پی کے رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ الطاف جسکانی کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے اور گرفتاری میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔