نائیجیرین خاتون نے چوڑی ترین وگ کا ریکارڈ بنادیا

May 21, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا کی وگ میکر (وگ بنانے والی) خاتون نے اس وقت اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کروایا جب انھوں نے ایک ہیئر پیس (وگ) اسٹیچ کی جو تقریباً 12 فٹ چوڑی تھی۔

ہیلن ولیم نامی اس خاتون کی عمر31 برس ہے۔ اس خاتون نے اس سے قبل1,152 فٹ اور پانچ انچ کی ہاتھ سے بنی ہوئی طویل ترین وگ تیار کرکے چوڑی ترین وگ کی تخلیق کرنے کا چیلنج کیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ ہیلن ولیم نے اپنے حالیہ ماسٹر پیس کی تخلیق میں ایک ماہ صرف کیا اور اسکے لیے انھوں نے800 سے زیادہ بالوں کے بنڈلز لیے اور کامیابی کے ساتھ 11 فٹ اور 11 انچ چوڑی وگ تیار کی۔

ہیلن ولیم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بطور پروفیشنل وگ میکر وہ وگ کیٹیگری میں مزید ریکارڈ توڑنے کی خواہش مند ہیں، انکے مطابق وہ مشکل اہداف سے لطف اندوز ہوتی ہیں کیونکہ ایسا کرنے سے میں نئی چیزیں سکیھتی ہوں۔