فیاض الحسن چوہان نےتقریب میں عارف لوہار پر نوٹ کیوں برسائے

December 28, 2020

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پنجاب کابینہ کے وزیر حافظ ممتاز احمد کی مہندی کی تقریب میںمعروف گلوکار عارف لوہار پر نوٹوں کی بارش کردی۔

وزیر ایکسائز پنجاب حافظ ممتاز احمد کی شادی کی رنگا رنگ تقریب لاہور میں ہوئی۔ دلہا سرکاری پروٹوکول میں پہنچا۔

شادی سے ایک روز پہلے مہندی کی تقریب میں وزیر جیل خانہ جات نے بھی گلوکار عارف لوہار کو انعام دیا۔

ایک روز قبل صوبائی وزیر حافظ ممتاز کی مہندی کی تقریب میں وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان بھی موجود تھے۔ وہ لوک فنکار عارف لوہار کے معروف کلام جگنی سے اس قدر محظوظ ہوئے کہ بے اختیار انہیں انعام سے نواز دیا۔