• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر ایکسائز پنجاب کی شادی میں چمچماتی سرکاری گاڑیاں، ہیوی ڈیوٹی سرکاری پروٹوکول


وزیر ایکسائز پنجاب حافظ ممتاز احمد کی شادی کی رنگا رنگ تقریب لاہور میں ہوئی۔ دلہا سرکاری پروٹوکول میں پہنچا۔

وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب حافظ ممتاز احمد نے وزیر ہوتے ہوئے بھی سادگی کا کوئی خیال نہ کیا۔ اپنی شادی شاہانہ انداز میں کی۔

صوبائی وزیر اپنی دلہن لینے پہنچے تو ان کی شان و شوکت ہی نرالی تھی۔ چمچماتی سرکاری گاڑیاں، ہیوی ڈیوٹی سرکاری پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سوار بھی سلامی کے لیے موجود تھے۔

صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد نے اپنی دلہن کے ہمراہ لاہور کے ایک تاریخی مقام پر فوٹو شوٹ بھی کروایا۔

مقامی ہوٹل میں ہونے والی دعوت ولیمہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی، وفاقی اور صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ مہمانوں نے نوبیاہتا جوڑے کو زندگی کے نئے سفر کی مبارکباد دی۔

تازہ ترین