کراچی: سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر اسٹیل ملز ملازمین کا احتجاج

December 29, 2020

کراچی میں سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر اسٹیل ملز ملازمین کا احتجاج جاری ہے، مظاہرین نے فیس ماسک پر ’مزدور کو جینے دو‘ کے نعرے درج کیے ہوئے ہیں۔

برطرفیوں کےخلاف اسٹیل ملز ملازمین کی جانب سے نعرے بازی کی جارہی ہے جبکہ موقع پر پولیس کی نفری بھی موجود ہے۔

اسٹیل ملز ملازمین کا کہنا ہے کہ جبری برطرفی کا فیصلہ واپس لیا جائے، 4 ہزار 544 ملازمین کو بغیر وجہ کے نکال دیا گیا ہے۔

اسٹیل ملز ملازمین کا موقف ہے کہ 2009 سے ہماری تنخواہیں نہیں بڑھائی گئیں، وزیر اعظم عمران خان نے وعدے پورے نہیں کیے۔

ملازمین کا مزید کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان برطرفیوں سےمتعلق نوٹس لیں۔