کراچی میں سردی کی لہر اتوار تک برقرار رہ سکتی ہے

December 31, 2020

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سردی کی لہر اتوار تک برقرار رہ سکتی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری رہ سکتا ہے، شہر میں شمال مغرب سے ہوائیں 54 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چل سکتی ہیں۔

ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک نے کہا کہ شہر قائد میں پیر سے درجہ حرارت بڑھے گا۔