پینسل کی نوک پر بنی تصاویر

January 02, 2021

مصر کے ایک مصور نے پنسل کی نوک پر اپنے ہنر سے تاریخی کارنامہ انجام دے کر دنیا کو حیرت زدہ کردیا۔

مصر کے صوبہ البحیرہ کے 28 سالہ مصور ابراہیم بلال نے پینسل پر مصر اور اسلامی قدیم تاریخی یادگاریں تراشی ہیں، جنہیں اسلامی آرٹ میوزیم میں رکھا جائے گا۔

قاہرہ کے اسلامی آرٹ میوزیم کی117 ویں سالگرہ کے موقع آرٹ میوزیم کی نمائش جاری ہے جو 13 جنوری تک جاری رہے گی۔

اس نمائش میں یہ فن پارے رکھے گئے ہیں۔ یہ مصر اور مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہے۔