وزیراعظم عمران خان سے فروغ نسیم اور شہزاد اکبر کی ملاقات

January 05, 2021

وزیراعظم عمران خان سے وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں قانونی امور، مسائل کے حل اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات ہوئی۔

دوران گفتگو فروغ نسیم نے وزیراعظم عمران خان کو وزارت قانون کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔


انہوں نے کہا کہ وزارت قانون کو ملنے والے 99 اعشاریہ 5 فیصد کیس نمٹا دیے۔

وزیراعظم کو عدالتوں میں کیسز منطقی انجام تک پہنچانے کو یقینی بنانے کی حکمت عملی پر بھی بریف کیا گیا۔

فروغ نسیم نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 100 سے زائد کیسز کو نمٹایا جارہا ہے۔