طلاق کے بعد نوین وقار نے شادی کیوں نہیں کی؟

January 08, 2021

پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نوین وقار نے اظفر علی سے علیحدگی کے بعد شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

اپنے حالیہ انسٹاگرام کے لائیو سیشن میں انہوں نے کہا کہ ’ سنگل رہنے میں کوئی حرج نہیں ہیں، میرے خیال میں یہ عورت کی زندگی کا اہم ترین مرحلہ ہے جہاں وہ خودمختار ہے۔‘

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ وہی مرحلہ ہے کہ جہاں عورت اپنے خوابوں کو تعبیر دے سکتی ہے اور اپنے مقاصد کی تکمیل کرسکتی ہے لہٰذا زندگی بھرپور طریقے سے گزاریں اور میرے خیال میں اس میں کچھ غلط نہیں ہیں۔‘

نوین وقار نے سیشن کے دوران تمام سنگل خواتین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’غلط انسان سے شادی کرنے سے اچھا ہے کہ آپ سنگل رہیں اور خوش رہیں۔‘

نوین وقار نے مزید کہا کہ ’میرے خیال میں سنگل ہونا بہترین ہے، یہ وقت خوابوں کی فہرست بنانے اور ان کو حاصل کے لیے بہترین ہے، اپنے ہر خواب کو پورا کریں۔‘

خیال رہے کہ نوین وقار نے 2012 میں کامیڈین اداکار اظفر علی سے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں شادی کی تھی اور 2015 میں اداکار جوڑی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر علیحدگی ہوگئی۔

35 سالہ نوین وقار ہمسفر، عینی کی آئے گی بارات، بے انتہا، بے وفا اور مول جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔