وویک اوبرائے کے برادر نسبتی سندل ووڈ ڈرگز معاملے میں گرفتار

January 12, 2021

بھارتی اداکار وویک اوبرائے کے سالے ادیتیا آلوا کو سندل ووڈ ڈرگز کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھارت میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آلوا گزشتہ برس ستمبر سے سے مفرور تھے جنھیں پیر کے روز بنگلور پولیس کرائم برانچ نے چنئی سے گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ آدیتیا آلوا نے اپنے خلاف ایف آئی آر کالعدم قرار دینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

وویک اوبرائے کے سالے پر اپنے گھر میں پارٹی کے دوران ڈرگز کے استعمال کا الزام تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سے آدیتیا آلوا چنئی میں اپنے گھر میں مقیم تھے۔