• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

سینڈل ووڈ ڈرگ اسکینڈل کے معاملے میں پولیس نے نامور اداکار وویک اوبرائے کے گھر پر چھاپہ مارا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سینڈل ووڈ ڈرگ اسکینڈل کے سلسلے میں بنگلورو پولیس نے ممبئی میں وویک اوبرائے کے گھر پر چھاپہ مارا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل پولیس نے وویک اوبرائے کے برادر نسبتی ادیتیا آلوا کے گھر پر بھی چھاپا مارا تھا۔

تاہم وویک کے گھر پر چھاپہ مارنے سے متعلق پولیس کا کہنا تھا کہ وہ ادیتیا آلوا کے کو تلاش کرنے کے لیے یہاں آئے تھے۔

بنگلورو پولیس نے اسٹائلش اداکار کے گھر کی تقریباً ڈھائی گھنٹے تک تلاشی لی، جس کے بعد وہ واپس چلے گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتیا آلوا سینڈل ووڈ ڈرگز اسکینڈل میں مطلوب ہیں جو ریاست کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ جیوا رواج آلوا کے بیٹے ہیں۔

اس حوالے سے بنگلورو کے ایڈیشنل کمشنر کا کہنا ہے کہ ادیتیا آلوا اس کیس میں مفرور ہیں، وویک اوبرائے ان کے رشتہ دار ہیں، اور ہمیں اطلاع ملی تھی کہ وہ ممبئی میں وویک اوبرائے کے گھر پر موجود ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ہم عدالت سے وویک کے گھر کی تلاشی کا وارنٹ لینے کے بعد ان کے گھر پر پہنچے تھے۔

بنگلورو پولیس حکام نے یہ بھی بتایا کہ ان کے ہمراہ ممبئی پولیس کے اہلکار بھی موجود تھے۔ 

پولیس نے امکان ظاہر کیا کہ وویک ممکنہ طور پر اپنی اہلیہ کے بھائی کی موجودگی کا علم رکھتے ہیں۔

تازہ ترین